پشاور‘ واپڈا کی بجلی چوری اور ریکوری کیخلاف آپریشن‘ 1.67 ملین ریکور

پشاور‘ واپڈا کی بجلی چوری اور ریکوری کیخلاف آپریشن‘ 1.67 ملین ریکور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (سٹاف رپورٹر)بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف مردان 1 ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے بقایاجات کی مد میں گھریلوصارفین سے 1.41 ملین روپے،کمرشل صارفین سے 0.16 ملین روپے،انڈسٹریل صارفین سے 0.5 ملین روپے،منقطع شدہ صارفین سے 0.10 ملین روپے اورمجموعی طورپر 1.67 ملین روپے کی ریکوری کی،کاروائی کے دوران 7 کنڈے ہٹائے گئے،7 میٹربقایاجات کی عدم ادائیگی پر اتارلئے گئے،4 ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کردیا گیا ہے،21 میٹروں کے ری کنکشن آرڈر جاری کئے گئے،100 اور50 کے وی کے ٹرانسفارمروں کی مرمت اورچیکنگ کی گئی،19 افراد کے خلاف ایف آئی آرز اندراج کے لئے بھیج دئیے گئے ہیں،