کاز لسٹ منسوخ، میرشکیل کی درخواست ضمانت پر سماعت نہ ہوسکی

کاز لسٹ منسوخ، میرشکیل کی درخواست ضمانت پر سماعت نہ ہوسکی

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں قائم نیب مقدمات کی سماعت کرنے والے دو رکنی بنچ کی کاز لسٹ منسوخ ہونے کے باعث جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میرشکیل الرحمن کی درخواست ضمانت پر سماعت نہیں ہوسکی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد نیب مقدمات کی سماعت کرنے والابنچ تبدیل کیا جا چکا ہے،اب جسٹس طارق عباسی اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل 2 رکنی بنچ یکم جون سے نیب کے مقدمات کی سماعت کرے گا،اس کیس میں عدالت نے میر شکیل کی رہائی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

ضمانت

مزید :

پشاورصفحہ آخر -