پشاور، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی کرایوں میں کمی پر مجرمانہ خاموشی

پشاور، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی کرایوں میں کمی پر مجرمانہ خاموشی

  

 پشاور (سٹی رپورٹر)پشاور کی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پبلک ٹرانسپورٹ مالکان کی جانب سے کرایوں میں کمی نہ کرانے اور من پسند کرایوں پر خاموشی اختیار کر لی جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بھی کر دی ہے لیکن اندرون شہر پشاور میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ آسکی اور اب بھی سواری سے مزدا اور ویگن میں فی سٹاپ پندرہ روپے وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ بعض ٹرانسپورٹر زائد کرایہ بھی اصول کرنے لگے،پیٹرول کی مصنوعات میں اس سے قبل اضافہ کی صورت میں کرایہ فی سٹاپ پانچ روپے بڑھ گیا تھا جسکے بعد فی سٹاپ دس سے پندرہ روپے ہو گیا تھا مگر حالیہ بحران میں پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں چالیس روپے کمی ہونے کے باوجود ٹراسپورٹ کے کرایہ میں کمی نہ ہو سکی جبکہ اب بھی فی سٹاپ پندرہ روپے کرایہ لیا جا رہا ہے جبکہ بعض ٹرانسپورٹر پانچ روپے اضافی کرایہ بھی اصول کرنے لگی جسکی وجہ سے شہری پریشانی کا شکار ہے تاہم ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حکام نے چھپ ساد لی ہے اس حوالے سے شہریوں نے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -