پشاور‘موٹر سائیکل چوری کرنیوالے گروہ کاسرغنہ گرفتار کرلیا

پشاور‘موٹر سائیکل چوری کرنیوالے گروہ کاسرغنہ گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ہسپتالوں کے سامنے سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کے سرغنہ کوگرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق منظم موٹر سائیکل چور گروہ سے ہے جو ہسپتالوں کو آنے والے شہریوں سے موٹر سائیکل چوری کرتے تھے، گرفتار ملزم کا تعلق پشاوور کے نواحی علاقے سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے تین عدد مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران مزید اہم اور سنسنی خیزانکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطا بق مدعی عبد القادر ولد بہادر سکنہ لنڈی کوتل حال اچینی میرہ نے تھانہ ٹاؤن پولیس کو رپورٹ کی تھی وہ اپنے بھائی کو علاج معالجے کے سلسلہ میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال لایا تھا جہاں کسی نامعلوم ملزم نے اس کی موٹر سائیکل چوری کی جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ایس پی کینٹ تصور اقبال نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ٹاون مختیا ر علی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ٹاون محمد اشفاق پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کے بیانات قلمبند کیا جس کے دوران واردات میں ملوث گروہ کا سراغ لگاکر گزشتہ روز مرکزی ملزم اور گروہ کے سرغنہ ملزم زاہد حسین ولد سفید گل سکنہ سفید ڈھیری کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے مختلف ماڈل کے تین مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، ملزم نے دوران تفتیش دیگر ساتھیوں کی نشاندہی بھی کردی ہے جن کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔