رستم‘ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن‘ 18 مشتبہ افراد گرفتار

رستم‘ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن‘ 18 مشتبہ افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رستم(نمائندہ پاکستان)ڈی پی او سجاد خان کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری واضح احکامات کے پیش نظرڈی ایس پی رورل سرکل گلشید خان کی زیر نگرانی نیشنل ایکشن پلان کے تحت ایس ایچ او بخت زادہ خان کی قیادت میں تھانہ جبرپولیس نے جبرکے ملحقہ علاقوں میں کومبنگ آپریشن کیاگیا، آپریشن کے دوران کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے01سہولت کارسمیت 18مشتبہ افراد کو گرفتارکیاگیا، دوران آپریشنزایک کلو گرام چرس، 01کلاشنکوف،01کالاکوف،04 پستول اور127عدد مختلف ساخت کے کارتوس بھی برآمد کئے گئے،آپریشن کے دوران 40 مشتبہ ٹھکانے اورمکانات چیک کئے گئے،پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے 40 مشتبہ افراد کا ڈیٹا چیک کیا گیا جنمیں 08 افراد کو 55/109 جبکہ 10 افراد کو 107/151 کے تحت گرفتار کیا گیا۔