پبی‘ نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ کی کارروائی‘ 5 دکانداروں کو جرمانہ

پبی‘ نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ کی کارروائی‘ 5 دکانداروں کو جرمانہ

  

پبی (نما ئندہ پاکستان)ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی رسالپور کینٹ اور ملحقہ علاقہ جات میں گرافروشی اور صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کی جانب سے جزوی لاک ڈاون کے حوالے سے جاری احکامات کی روشنی میں کاروائیاں خود ساختہ گرانی, سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی اور صفائی ستھرائی نہ رکھنے والے 05 دکانوں کو جرمانہ کیا اور جیل بھیج دیئے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ حاجرہ سمیع کی پولیس کے ہمراہ رسالپور اور ملحقہ جات میں پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نرخناموں, ذائد المعیاد چیزیں فروخت کرنے و صفائی ستھرائی,دکان میں نرخ نامے کی موجودگی کو چیک کرنے کیلئے سر پرائز بازار چیکنگ کی اس دوران خود ساختہ گرانی, سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی اور صفائی ستھرائی نہ رکھنے والے 05 دکانوں کو جرمانہ کیا اوربھیج دیئے مذید دکانداروں کو کرونا وائرس سے بچاو کے حوالے سے جاری احتیاطی تدابیر اور جزوی۔ لاک ڈاون پر عملدآد کرنے کی ہدایت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -