رستم میں 2 نوجوانوں کا اقدام خودکشی

رستم میں 2 نوجوانوں کا اقدام خودکشی

  

رستم(نمائندہ پاکستان) مختلف واقعات میں دو نوجوانوں نے بہ ارادہ خودکشی فائرنگ کرکے خود کو شدید زخمی کر دیا، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل، پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع دی۔واقعات کے مطابق رستم کے نواحی علاقہ تاجہ مچھی کے رہائشی منصف علی ولد نور محمد نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میں اپنے بھائی کاشف علی اور دیگر دستوں کے ساتھ محمد عارف کے سیرے ونڈ تاجہ میں عید پارٹی پروگرام کے دوران کھانے کی تیاری میں مصروف تھے کہ اسی دوران میرے بھائی کاشف علی نے بہ ارادہ خودکشی اپنے آپ پر فائرنگ کر دی اور وہ شدید زخمی ہو گیا جس کو انتہائی تشویشناک حالت میں مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا ہمارا کسی سے کوئی دشمنی یا دل بدی نہیں، دوسرا واقعے کا رپورٹ درج کراتے ہوئے خالد ولد فقیر تاج سکنہ نواں کلی رستم نے بحالت مجروحیت رستم پولیس کو بتایا کہ میں اپنے گھر میں موجود تھا زندگی سے تنگ آکر خود پر اپنے ذاتی پستول سے فائرنگ کر دی جس پر لگ کر زخمی ہو گیا میرا کسی سے کوئی ذاتی دشمنی یا دل بدی نہیں پولیس تھانہ رستم نے دونوں واقعات کا الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی مزید انکشافات متوقع ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -