پشاور، صحافی فخرالدین سید کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

پشاور، صحافی فخرالدین سید کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

  

پشاور (این این آئی) صحافی فخرالدین سید پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) میں انتقال کرگئے۔حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ترجمان توحید ذوالفقار نے مذکورہ خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد صحافی گھر میں آئیسولیشن میں تھے تاہم ان کی صحت بگڑنے پر 5 روز قبل ہی انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ فخرالدین سید کا صحتیاب ہونے والے مریضوں کے پلازما سے علاج کیا جارہا تھا اور پلازما تھیراپی کے بعد ان کی صحت بہتر ہوئی تھی تاہم بدھ کی رات کو فخرالدین سید کی طبیعت پھر ناساز ہوئی، جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) منتقل کیا گیا اور وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا۔ انہوں نے سوگواران میں بیوہ اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اجمل وزیر کورونا وائرس سے فخرالدین سید کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافی خطرے کے باوجود لوگوں کو اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) سے آگاہ کرتے ہیں۔ فخرالدین سید کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

صحافی انتقال

مزید :

صفحہ اول -