شہید امجد صابری کی والدہ کے انتقال پر گورنرسندھ کا اظہار افسوس

شہید امجد صابری کی والدہ کے انتقال پر گورنرسندھ کا اظہار افسوس

  

کراچی (این این آئی)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے معروف قوال غلام فرید صابری کی اہلیہ اور شہید امجد صابری کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ مرحومہ کے صاحبزادے طلحہ صابری سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان سے والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ جواں سالہ بیٹے امجد صابری کی شہادت پر مرحومہ نے صبر و ہمت کا قابل فخر مظاہرہ کیا بلاشبہ وہ ایک باہمت خاتون تھیں جنھوں نے نہ صرف معروف قوال غلام فرید صابری مرحوم کا زندگی بھر ساتھ دیا بلکہ اپنے بیٹے شہید امجد صابری کی آبیاری بھی کی۔ گورنرسندھ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

اظہار افسوس

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -