توشہ خانہ کیس، یوسف رضاگیلانی عدالت پیش، احتساب عدالت نے نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

توشہ خانہ کیس، یوسف رضاگیلانی عدالت پیش، احتساب عدالت نے نوازشریف کے وارنٹ ...
توشہ خانہ کیس، یوسف رضاگیلانی عدالت پیش، احتساب عدالت نے نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی احتساب عدالت  میں پیش ہوگئے جبکہ احتساب عدالت نے زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب کی استدعا پر سابق وزیراعظم نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،نیب نے عدالت میں یوسف رضا گیلانی اور عبدالغنی مجید کو گرفتار کرنے کی استدعا بھی کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی طلب کیا گیا تھا لیکن دونوں نے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ، زرداری کراچی اور نوازشریف لندن میں موجودتھے ، دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کو سمن انکی رہائش گاہوں پر وصول کروائے، انور مجید اسپتال میں زیر علاج ہیں وہاں سمن وصول نہیں کیے گئے۔

سابق صدر زرداری کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ وہ بیمار ہیں اور ان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے مںظور کرلی اور فاضل جج نے واضح کیا کہ آصف علی زرداری کو صرف آج کی حاضری سے استثنا دے رہا ہوں،عدالت نے انہیں آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

ادھر اسی کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی طر ف سے عدالت میں کوئی پیش نہ ہوا، اصالتاً یا وکالتاً عدم پیشی پر نیب نے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی جو عدالت نے منظور کرلی اور مزید سماعت 11جون تک ملتوی کردی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -Breaking News -