مسجد نبویؐ میں جمعہ اور فرض نمازوں کے لئے عام افراد کے لئے تاحکم ثانی پابندی برقرار رہے گی

مسجد نبویؐ میں جمعہ اور فرض نمازوں کے لئے عام افراد کے لئے تاحکم ثانی پابندی ...
مسجد نبویؐ میں جمعہ اور فرض نمازوں کے لئے عام افراد کے لئے تاحکم ثانی پابندی برقرار رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (وقار نسیم وامق) مسجد نبویؐ کی انتظامیہ کے مطابق مسجد نبویؐ میں جمعہ اور فرض نمازوں کے لئے عام افراد کے لئے تاحکم ثانی پابندی برقرار رہے گی. 

مسجد نبویؐ کی انتظامیہ کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، 20 مارچ سے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر مسجد نبویؐ کو عام نمازیوں کے لئے بند کر دیا گیا تھا. 

فیصلہ لوگوں کو وبائی مرض سے بچانے کے لئے کیا گیا تھا، کورونا وائرس پر بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات پر عمل کیا جا رہا ہے، انتظامیہ مسجدِ نبویؐ حکومتی کمیٹی کے اگلے حکم تک مسجد نبویؐ کو عام افراد کے لئے بند رکھا جائے گا. 

مزید :

عرب دنیا -