”میرا ٹویٹر اکاﺅنٹ ہیک ہو گیا ہے اور کسی نے میرے اکاﺅنٹ سے نازیبا ویڈیوز کو لائیک کیا ہے اس لیے ۔۔“ وقار یونس نے بڑا اعلان کر دیا

”میرا ٹویٹر اکاﺅنٹ ہیک ہو گیا ہے اور کسی نے میرے اکاﺅنٹ سے نازیبا ویڈیوز کو ...
”میرا ٹویٹر اکاﺅنٹ ہیک ہو گیا ہے اور کسی نے میرے اکاﺅنٹ سے نازیبا ویڈیوز کو لائیک کیا ہے اس لیے ۔۔“ وقار یونس نے بڑا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے بولنگ کوچ اور سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وقار یونس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کسی اللہ کے بندے نے میرا ٹوئٹر اکاو¿نٹ ہیک کر لیا ہے، صبح اٹھا تو پتہ چلا میرے اکاو¿نٹ سے انتہائی نازیبا ویڈیو کو لائیک کیا گیاہے جو میرے لیے اور میری فیملی کیلئے بڑی افسوسناک، تکلیف دہ اور شرمناک بات ہے۔
سابق فاسٹ بولر نے کہا سمجھتا تھا کہ سوشل میڈیا ایک دوسرے سے رابطہ کرنے کا ذریعہ ہے، کسی کو اس سے تکلیف ہوئی ہوتو معذرت خواہ ہوں۔انھوں نے کہا کہ اس انسان نے پہلی بارنہیں اس سے پہلے بھی میرا اکاونٹ ہیک کیا، یہ انسان تو باز نہیں آئے گا لیکن میں نے فیصلہ کر لیا ہے ، مجھے اپنی فیملی زیادہ عزیز ہے، آئندہ سوشل میڈیا استعمال نہیں کروں گا۔

مزید :

کھیل -