چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کو بھی کورونا ہو گیا ، اب کہاں ہیں اور حالت کیسی ہے ؟

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کو بھی کورونا ہو گیا ، اب کہاں ہیں اور حالت کیسی ...
چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کو بھی کورونا ہو گیا ، اب کہاں ہیں اور حالت کیسی ہے ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس جمال خان مندوخیل نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔چیف جسٹس ہائی کورٹ نے کوروناکا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس ہائی کورٹ کی حالت بہت بہتر ہے اور وہ گھر سے ہی عدالتی امور سرانجام دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جسٹس جمال خان مندوخیل بلوچستان ہائی کورٹ میں کورونا کے حوالے سے زیر سماعت مقدمے میں بینچ کی سربراہی کر رہے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -