طیارہ حادثے نے ایئرپورٹ پر چیکنگ اور فضائی راستے سے بھاری رقوم کی منتقلی کا بھی بھانڈا پھوڑ دیا

طیارہ حادثے نے ایئرپورٹ پر چیکنگ اور فضائی راستے سے بھاری رقوم کی منتقلی کا ...
طیارہ حادثے نے ایئرپورٹ پر چیکنگ اور فضائی راستے سے بھاری رقوم کی منتقلی کا بھی بھانڈا پھوڑ دیا

  

کراچی (ویب ڈیسک)پی آئی اے کے طیارے کو گذشتہ دنوں پیش آنے والے حادثے کے بعد ملک میں فضائی راستے سے بھاری رقوم کی غیر قانونی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق تباہ ہونے والے مسافر طیارے کے ملبے سے 3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ملکی اور غیرملکی کرنسی برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور یہ رقم 3 بیگوں میں ملبے میں مختلف مقامات سے ملی۔اب سوال یہ کہ کیا طیارے میں کوئی مسافر اپنے ہمراہ اتنی بڑی رقم لے کر ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل ہوسکتا ہے؟اس حوالے سے پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ بدقسمت طیارےسے رقم کی منتقلی کی اطلاع ائیر لائن کے پاس نہیں تھی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -