طیارہ حادثہ‘متعددورثاءکو غلط میتیں دی گئیں، فیصل ایدھی پھٹ پڑے

طیارہ حادثہ‘متعددورثاءکو غلط میتیں دی گئیں، فیصل ایدھی پھٹ پڑے
طیارہ حادثہ‘متعددورثاءکو غلط میتیں دی گئیں، فیصل ایدھی پھٹ پڑے

  

کراچی (این این آئی)سربراہ ایدھی فاﺅنڈیشن فیصل ایدھی نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی طیارہ حادثہ میں متعدد ورثاءکو غلط لاشیں حوالے کردی گئیں ہیں۔ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے بتایا کہ دو دن تک غیر سائنسی بنیادوں پر لاشیں حوالے کرنے سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ اسکواڈرن لیڈر زین العارف کی میت کے دو خاندان دعویدار ہیں جبکہ ایک لاش پر پڑی چادر تبدیل ہونے سے سیریل نمبر تبدیل ہوگیا، متاثرہ فیملی نے ڈی این اے ٹیسٹنگ کے باوجود ڈیڈ باڈی لینے سے انکارکیا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -