اوگرا نے پٹرول کتنے روپے مزید سستا کرنے کی سمری حکومت کو بھجوا دی ؟ پاکستانی جان کر خوشی سے اچھل پڑیں گے

اوگرا نے پٹرول کتنے روپے مزید سستا کرنے کی سمری حکومت کو بھجوا دی ؟ پاکستانی ...
اوگرا نے پٹرول کتنے روپے مزید سستا کرنے کی سمری حکومت کو بھجوا دی ؟ پاکستانی جان کر خوشی سے اچھل پڑیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کورونا وائرس کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں گزشتہ تین ماہ سے ہوشربا گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے جس کے اثرات پاکستان پر بھی دکھا ئی دیئے اور گزشتہ ماہ بھی پندرہ روپے کمی کی گئی تاہم آئندہ ماہ جون میں بھی کمی کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی گئی ہے جس کے مطابق پٹرول 7 روپے 6 پیسے اور مٹی کا تیل 11 روپے 88 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی۔اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری میں لائٹ ڈیزل 9 روپے 37 پیسے سستا کرنے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے، قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی جب کہ قیمتوں میں ردوبدل پر عملدرآمد یکم جون سے ہوگا۔

مزید :

بزنس -