لاہور میں کورونا سے لیڈ ی ڈاکٹر انتقال کر گئیں ، ان کی جان بچانے کیلئے کیا چیز چاہیے تھی جو نہ مل سکی ؟ افسوسناک خبر آ گئی

لاہور میں کورونا سے لیڈ ی ڈاکٹر انتقال کر گئیں ، ان کی جان بچانے کیلئے کیا چیز ...
لاہور میں کورونا سے لیڈ ی ڈاکٹر انتقال کر گئیں ، ان کی جان بچانے کیلئے کیا چیز چاہیے تھی جو نہ مل سکی ؟ افسوسناک خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کے نجی ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر ثناءفاطمہ کورونا وائرس سے انتقال کر گئیں ہیں ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق 39 سالہ ڈاکٹر ثناءفاطمہ پیتھالوجسٹ تھیں اور ان کا کچھ دن قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس پر انہیں ہسپتال داخل کیا گیا ، ان کے علاج کیلئے مسلسل پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل بھی کی گئی لیکن ان کو پلازمہ نہیں مل سکا اور حالات زیادہ خراب ہونے کے باعث آج وہ انتقال کر گئیں ہیں ، ڈاکٹر ثناءفاطمہ کو اگر پلازمہ مل جاتا تو ان کی جان بچائی جا سکتی تھی ۔

دوسری جانب گوجرانوالہ میں سینئر ماہر نفسیات ڈاکٹر نعیم اختر بھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں ۔ صدر پی ایم ڈاکٹر زاہد جعفری نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے اور کہاہے کہ پی ایم اے آج یوم سیاہ منائے گا ۔

حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے بار بار یہ اپیل کی جارہی ہے کہ جو لوگ کورونا سے صحت یاب ہو رہے ہیں وہ اپنا پلازمہ عطیہ کریں تا کہ وینٹی لیٹر پر جانے والے مریضوں کی جان بچائی جا سکے ، یہ طریقہ کار تشویشناک حالت میں مبتلامریضوں کی جان بچانے کیلئے کار آمد ثابت ہو رہاہے اور چین میں بھی یہی طریقہ کار اپنایا گیاہے ۔

مزید :

قومی -