جنرل ہسپتال کے ایم ایس کو بھی کورونا ہو گیا

جنرل ہسپتال کے ایم ایس کو بھی کورونا ہو گیا
جنرل ہسپتال کے ایم ایس کو بھی کورونا ہو گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) جنرل ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر محمود صلاح الدین نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کر دی ہے ،انہوں نے کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تاہم کوئی علامات نہیں، خودکو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے کئی ڈاکٹرز اور طبی عملہ وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ کچھ مریضوں کی جان بچاتے ہوئے خود شہید ہوگئے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -