گوادر پورٹ پر طویل لاک ڈائون کے بعد ٹرانزٹ کا سلسلہ دوبارہ بحال

گوادر پورٹ پر طویل لاک ڈائون کے بعد ٹرانزٹ کا سلسلہ دوبارہ بحال
گوادر پورٹ پر طویل لاک ڈائون کے بعد ٹرانزٹ کا سلسلہ دوبارہ بحال

  

گوادر (ویب ڈیسک) گوادر پورٹ پر طویل لاک ڈائون کے بعد پہلا افغان ٹرانزٹ کارگو جہاز لنگر انداز ہو گیا۔کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے جاری لاک ڈاون میں نرمی کے بعد کارگو بحری جہاز کی گوادر پورٹ پر آمد سے افغان ٹرانزٹ کا سلسلہ دوبارہ بحال ہو گیا۔لنگر انداز ہونے والے بحری جہاز میں افغان ٹرانزیٹ ٹریڈ کے سامان کے ساتھ 16 ہزار میٹرک ٹن کیمیائی کھاد لوڈ ہے جسے گوادر سے چمن کے راستے افغانستان روانہ کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -گوادر -