گندم ذخیرہ اندوزی کرنے والے زمینداروں، بیوپاریوں اور آٹا چکی مالکان کے گوداموں پر اچانک چھاپے مار کر انہیں سیل کیا جائے: ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن

گندم ذخیرہ اندوزی کرنے والے زمینداروں، بیوپاریوں اور آٹا چکی مالکان کے ...
گندم ذخیرہ اندوزی کرنے والے زمینداروں، بیوپاریوں اور آٹا چکی مالکان کے گوداموں پر اچانک چھاپے مار کر انہیں سیل کیا جائے: ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر  )گندم  ذخیرہ اندوزی کرنے والے زمینداروں ، بیورپاریوں اور آٹا چکی مالکان کے گوداموں پر اچانک چھاپے مار کر انہیں سیل کیا جائے اور ضلع عمرکوٹ میں گندم کا ہدف ہر صورت میں مکمل اور اس میں کسی بھی قسم کا سیاسی اثر اثوق کو ہرگز برداہشت نہیں کیا جائے اور ضمن میں غفلت برتنے والے فوڈ انسپیکٹروں کے خلاف سخت محکمہ جاتی کاروائی کی جائے .

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے ڈپٹی کمشنر آفیس کے دربار ہال میں محکمہ خوراک کے ڈی ایف سی غلام بنی ، فوڈ انسپیکٹروں اور گودام انچارجوں سے گندم کے حدف مکمل کرنے کے حوالے سے منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا . اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے گندم کا ملنے والا ہدف پوراہونے تک گندم باہر لیجانے کی اجازت نہیں دی جائے اورگندم ذخیرہ کرنے والے بیوپاریوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اورجن زمینداروں ، آٹا چکی مالکان کے گوداموں میں غیر قانونی طور پر گندم ذخیرہ کی گئی ہے ان گوداموں کو اسسٹنٹ کمشنروں کی مدد سے سیل کیا جائے اور سیل توڑنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی اور ایف آئی آر درج کروائی جائے اور جن گوداموں کو سیل کیا گیا ہے .

ان گوداموں کو محکمہ خوراک کا گودام ڈکلیر کیا جائے ، ا س موقع پر انہوں نے محکمہ خوراک کے ڈی ایف سی غلام نبی کو سختی سے ہدایت کی کہ ضلع کے خارجی راستوں پر عملہ مقررکرکے گندم لے جانے والےگاڑیوں کو پولیس کی مدد سے روکاجائے اورگندم سرکاری گوداموں میں رکھی جائے ،اس موقع پر ڈی ایف سی عمرکوٹ غلام بنی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تقریبن تعلقہ کنری میں 97فیصد ، تعلقہ سامارو میں 82فیصد ، تعلقہ پتھورو میں 93فیصد اور تعلقہ عمرکوٹ میں 92 فیصد ٹارگیٹ حاصل کر لیا گیا ہے اور آئندہ دو دن میں گندم کا حدف حاصل کر لیا جائے گا ، اجلاس میں چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنروں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔