”ٹی 20 ورلڈکپ اتنے عرصے کیلئے ملتوی کر دیا جائے“ کرکٹ آسٹریلیا نے بالآخر آئی سی سی سے باقاعدہ درخواست کر دی، شائقین کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

”ٹی 20 ورلڈکپ اتنے عرصے کیلئے ملتوی کر دیا جائے“ کرکٹ آسٹریلیا نے بالآخر آئی ...
”ٹی 20 ورلڈکپ اتنے عرصے کیلئے ملتوی کر دیا جائے“ کرکٹ آسٹریلیا نے بالآخر آئی سی سی سے باقاعدہ درخواست کر دی، شائقین کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) رواں سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ انعقاد سے قبل تنازعات کی زد میں ہے اور اب کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے میگا ایونٹ ایک سال ملتوی کرنے کیلئے باقاعدہ درخواست کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹیلی کانفرنس میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے انعقاد کا فیصلہ 10 جون تک مؤخر کر دیا ہے، کرکٹ آسٹریلیا نے درخواست کی تھی کہ میگا ایونٹ ایک سال آگے بڑھایا جائے تاہم آسٹریلین بورڈ کا آئی سی سی فنانشل کمیٹی کو لکھا جانے والا یہ خط میڈیا پر لیک ہو گیا جس پر بورڈ ممبران نے خفیہ معلومات باہر نکلنے پر تحفطات ظاہر کئے تو آئی سی سی نے اس معاملے کی تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے اجلاس کے ایجنڈے کو 10 جون تک موخر کر دیا۔ 

آسٹریلین میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی کو میگا ایونٹ ایک سال آگے بڑھانے کی درخواست کی ہے، دوسری طرف کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ارل ایڈینگز کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ 2022ءتک ملتوی ہونا کرکٹ کیلئے نقصان دہ ہوگا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی عالمگیر وباءنے دنیا بھر میں کھیلوں کو متاثر کیا ہے، اس دوران کرکٹ کے متعدد مقابلے مؤخر یا ملتوی کئے جا چکے ہیں، موذی وباءکے باعث نومبر میں کھیلے جانے والے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے متاثر ہونے کا بھی خطرہ ہے جس کیلئے آئی سی سی نے اپنا لائحہ عمل تیار کر لیا ہے۔

مزید :

کھیل -