ترکی ،مساجد میں باجماعت نماز ادا کرنے پر عائد پابندی ختم کردی گئی

ترکی ،مساجد میں باجماعت نماز ادا کرنے پر عائد پابندی ختم کردی گئی
 ترکی ،مساجد میں باجماعت نماز ادا کرنے پر عائد پابندی ختم کردی گئی

  

ترکی میں  مساجد میں باجماعت نماز پڑھنے پر عائد پابندی ختم کردی گئی جس  کے بعد مساجد میں آج جمعہ کی نماز   باجماعت ادا کی گئی۔ مارچ سے مساجد میں باجماعت نماز ادا کرنے پر پابندی تھی اور نماز اور جمعہ گھر  پر پڑھنے کی تلقین کی گئی تھی ۔

پابندی ختم ہونے کے بعد مناسب فاصلے پر صف بندی کے ساتھ نماز ادا کی گئی۔ ترک عوام  نے بڑی تعداد میں مساجد میں جمعہ کی نماز ادا کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

دوسری جانب پابندیوں میں نرمی کے بعد ترکی میں کھیلوں کے میدان اور پارکس کی رونقیں بھی  بحال ہوگئی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -