”حکومت کورونا سے اموات کی اصل تعداد نہیں بتا رہی“ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے تشویشناک الزام عائد کردیا

”حکومت کورونا سے اموات کی اصل تعداد نہیں بتا رہی“ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ...
”حکومت کورونا سے اموات کی اصل تعداد نہیں بتا رہی“ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے تشویشناک الزام عائد کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت کورونا وائرس سے اموات کی اصل تعداد نہیں بتا رہی،90 سے زائد ڈاکٹر اور 10 سے زیادہ نرسیں کورونا وائرس سے متاثر ہوئیں،، ڈاکٹر ثنا فاطمہ ڈاکٹرز ہسپتال میں آج کورونا کے باعث جاں بحق ہوگئیں۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے جنرل ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت سے مطالبہ کیا کہ عوام کو کورونا وائرس کے متاثرین کے حوالے سے سچ بتائیں۔میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر عمار یوسف کا کہنا تھا کہ جنرل ہسپتال میں100 سے زائد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنا خطرناک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا شاپنگ مالز کھولنے کا فیصلہ انتہائی غلط تھا، ہماری تنظیم کے متعدد عہدیداران بھی اس موذی وبا سے متاثر ہوئے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران ئنگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار ڈاکٹر ارسلان بٹ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے مگر پلازمہ تھراپی پر پنجاب حکومت نے کام نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ وائے ڈی اے جنرل اسپتال اب اپنے طور پر ایک پورٹل بنا رہی ہے، اس پورٹل میں کورونا پازیٹو ہو کر صحت مند ہونے والے افراد کے نمبر محفوظ ہوں گے۔ڈاکٹر ارسلان بٹ نے کورونا وائرس کا شکار ہوکرصحت مند ہونے والے افراد سے گزارش کی کہ پلازما عطیہ کریں۔

مزید :

قومی -