سونے کے بعد ڈالر کی اونچی اڑان، کتنے کا ہوگیا؟ جان کر پاکستانی کانوں کو ہاتھ لگالیں

سونے کے بعد ڈالر کی اونچی اڑان، کتنے کا ہوگیا؟ جان کر پاکستانی کانوں کو ہاتھ ...
سونے کے بعد ڈالر کی اونچی اڑان، کتنے کا ہوگیا؟ جان کر پاکستانی کانوں کو ہاتھ لگالیں

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں سونے کے بعد امریکی ڈالر بھی مہنگا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق جمعہ کے روز ڈالر کی قیمت میں ڈیڑھ روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔ انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 50 پیسے مہنگا ہوکر 163 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرونی قرضوں کے ادائیگی کے باعث پاکستانی روپے پر دباؤ بڑھا ہے۔

دوسری جانب جمعہ کو تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہونے کے بعد اس کی قیمت 97 ہزار200 روپے ہوگئی ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں  10 گرام سونے کی قیمت 868 روپے اضافے کے بعد 83ہزار333 روپے  ہو گئی ہے۔

مزید :

بزنس -