ایف بی آر کی چیئرپرسن نوشین جاوید نے ایسا کام کر دیا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی غصے سے لال پیلے ہو گئے

ایف بی آر کی چیئرپرسن نوشین جاوید نے ایسا کام کر دیا کہ چیئرمین سینیٹ صادق ...
 ایف بی آر کی چیئرپرسن نوشین جاوید نے ایسا کام کر دیا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی غصے سے لال پیلے ہو گئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئر پرسن ایف بی آر نوشین جاوید نے چیئرمین سینیٹ سے ملاقات سے عین وقت پر معذرت کرلی جس پر چیئرمین سینیٹ برہم ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  ایف بی آر کی چیئرپرسن نوشین جاوید کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات طے تھی تاہم نوشین جاوید نے  عین وقت پر ملاقات سے معذرت کرلی جس پر چیئرمین سینیٹ برہم ہوگئے۔چیئرمین سینیٹ نے چیئر پرسن ایف بی آر سے ذاتی حیثیت میں جواب طلب کرلیا۔ سینیٹ سیکریٹریٹ نے چیئرپرسن ایف بی آر نوشین جاوید کے نام مراسلہ ارسال کردیا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ چیئر پرسن ایف بی آر ذاتی حیثیت میں غیر ذمہ دارنہ رویے پر وضاحت پیش کریں۔ غیرتسلی بخش جواب کی صورت میں معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق کوبھیجا جاسکتا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -