فیاض الحسن چوہان نے ایک بار پھر نون لیگ کو آڑے ہاتھوں لے لیا، ایسی بات کہہ دی کہ شریف خاندان کے غصے کی انتہا نہ رہے گی
لاہور(آئی این پی) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ایک بار پھر نون لیگ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آلِ شریف منی لانڈرنگ،اقربا پروری اور کرپشن کی صورت میں ٹی ٹی کی سیاست کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ترجمان (ن) لیگ کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ پبلک کی گئی ہے،آٹا چینی کمیشن کی رپورٹ لیگی قیادت کی سیاست پر کالا دھبہ بن کرسامنے آچکی ہے،جس پر لیگی ترجمان چیخنے چلانیاوردشنام طرازی کی صورت میں ٹاں ٹاں کی سیاست کررہیہیں۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ لیگی قیادت اشتہاری نوازشریف اور خودساختہ روپوش شہبازشریف کو بچانے کے لئے الزام تراشیوں میں مصروف ہیں،تحقیقاتی رپورٹ کی صورت میں لیگی قیادت کی سیاست اوراخلاقیات کی دھجیاں اڑگئی ہیں،آلِ شریف منی لانڈرنگ، اقرباپروری اورکرپشن کی صورت میں ٹی ٹی کی سیاست کررہی ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ دو ہزار سترہ میں عالمی منڈی میں چینی کی قیمت100ڈالرفی ٹن زائد تھی،شاہدخاقان عباسی نے آل شریف کوخوش کرنے کے لیے20ارب کی صورت میں تاریخی سبسڈی دی۔فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ سستی روٹی اورآٹا سبسڈی کے نام پرعوام کو اربوں کا چونا لگانے والے شوبازشریف تھے،سب جانتیہیں حمزہ شہباز پولٹری مافیا کے ذریعے اپنی جیبیں بھرتے رہے مگر تحریکِ انصاف کورونا کے باعث مشکل حالات میں بھی عوام کوریلیف دے رہی ہے۔صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ گرانفروشی کیخلاف تمام اضلاع میں انتظامیہ کی کارروائیاں،جرمانے اورگرفتاریاں جاری ہیں۔