افغانستان میں کرونا مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ،اشرف غنی کے لئے نئی مصیبت کھڑی ہو گئی

افغانستان میں کرونا مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ،اشرف غنی کے لئے ...
افغانستان میں کرونا مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ،اشرف غنی کے لئے نئی مصیبت کھڑی ہو گئی

  

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ کل مصدقہ مریضوں کی تعداد 13ہزار659ہوگئی ہے جبکہ دوسری طرف افغان صدر اشرف غنی  نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی ہے۔

افغانستان کی وزارت عوامی صحت کے ترجمان توحید شاکوہ مند نے کہاہے کہ وزارت نے گزشتہ24گھنٹوں کے دوران نوول کرونا وائرس کے 623نئے مصدقہ کیسز کا اندراج کیا ہے۔عہدیدار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران نوول کروناوائرس کے باعث 11مریض ہلاک ہوگئےجس کےبعد فروری میں بیماری کی وبا پھوٹنے سےاب تک ہلاکتوں کی تعداد264ہوگئی ہے۔ترجمان نےمزید بتا یا کہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 50مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کل صحت یاب مریضوں کی تعداد 1 ہزار 259ہوگئی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -