کروناوائرس کیخلاف جنگ، چینی ڈاکٹرز کی ٹیم ایسے ملک پہنچ گئی کہ چین مخالف قوتیں بھی پریشان ہو جائیں گی

 کروناوائرس کیخلاف جنگ، چینی ڈاکٹرز کی ٹیم ایسے ملک پہنچ گئی کہ چین مخالف ...
 کروناوائرس کیخلاف جنگ، چینی ڈاکٹرز کی ٹیم ایسے ملک پہنچ گئی کہ چین مخالف قوتیں بھی پریشان ہو جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خرطوم(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوول کروناوائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے میں سوڈان کی کو ششوں میں مدد کرنے کیلئے چین کی طبی ٹیم سوڈانی دارالحکومت خرطوم پہنچ گئی ہے،سوڈان کے وزیر صحت اکرم علی الطوم نے ہوائی اڈے پہنچنے پر چینی ٹیم کااستقبال کیا،انہوں نے سو ڈان کی ز بر دست مدد کرنے پر چین کی کوششوں کو سراہا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اکرم علی الطوم نے ہوائی اڈے پر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ ہم سوڈان کی وزارت صحت اور شعبہ صحت میں دوست ملک عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے سوڈان کیلئے کی جانے والی کوششوں اور بہترین مدد کی بہت زیادہ تعریف اور تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔وزیر نے کہا کہ مشکل معا شی حا لات کے با عث ہمیں زند گی بچا نے والی ادو یات سمیت وسائل کی قلت کا سا منا ہے اور ہم چین سے اپنے بھا ئیوں کی آمد کو بہت ز یا دہ سرا ہتے ہیں،یہ لوگ ایسے مخصوص وقت میں آئے ہیں جب ہمیں چین کے مجمو عی تجر بے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔

سوڈان میں چین کے سفیر ما شِن مِن نے صحافیوں کو بتایا کہ نوول کروناوائرس کیخلاف جنگ میں سوڈان کی مدد کرنے کیلئے چینی طبی ٹیم چین کی حکومت کی جانب سے بھیجی گئی ہے تاکہ چین اپنی کامیاب کوششوں اور تجربات کے ذریعے اس میں اپنا حصہ ڈال سکے۔ما نے مزید کہاکہ یہ عمل نہ صرف وائرس کیخلاف جنگ میں ہمارے عزم اور ذمہ داری کی عکاسی کرتا ہے بلکہ دونوں ممالک کے مابین قریبی تعلق اور دونوں ممالک کے عوام کے مابین گہری دوستی کا بھی مظہر ہے۔

دریں اثنا سوڈا نی وزارت صحت نے بتا یا کہ 200 نئے نو ول کرو نا وائرس کے کیسز اور 11 ہلا کتوں کے بعد مجمو عی طو ر پر مصد قہ کیسز کی تعداد 4 ہزار 436 اور ہلا کتوں کی تعداد 195 ہو گئی ہے۔چین نے اس سے قبل بھی نو ول کرونا وائرس کے خلاف لڑا ئی میں سوڈان کی مدد کی ہے۔سوڈان میں چینی سفا رتخا نے 4 لا کھ طبی ما سکس گذشتہ ما رچ میں سوڈا نی حکو مت کو عطیہ کئے تھے۔23 اپریل کو چینی طبی ما ہر ین کی ٹیم نے سوڈانی ہم منصبوں کے ساتھ ویڈ یو کا نفر نس کا انعقاد کیا جس میں چین کے کرو نا وائرس کی روک تھام اور علاج کے حوا لے سے اپنے تجر با ت سے آگاہ کیا تھا۔