امریکہ اور چین کے درمیان تنازعہ شدید ہوگیا، امریکی صدر کے اعلان نے نئی ’جنگ‘چھیڑنے کا خطرہ پیدا کردیا

امریکہ اور چین کے درمیان تنازعہ شدید ہوگیا، امریکی صدر کے اعلان نے نئی ...
امریکہ اور چین کے درمیان تنازعہ شدید ہوگیا، امریکی صدر کے اعلان نے نئی ’جنگ‘چھیڑنے کا خطرہ پیدا کردیا

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے چین کے ساتھ نئی تجارتی جنگ چھڑنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے چین کے معاملے پر پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آج جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس کریں گے جس میں چین کے متعلق بات کی جائے گی۔ اس پریس کانفرنس میں ہم اعلان کریں گے کہ مستقبل میں ہم چین کے متعلق کیا لائحہ عمل اختیار کرنے جا رہے ہیں کیونکہ ہم چین سے خوش نہیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر ٹرمپ انتظامیہ اس پریس کانفرنس میں ہزاروں چینی گریجوایٹ طلبہ کو ملک بدر کرنے کا اعلان کر سکتی ہے اور چینی آفیشلز کے خلاف دیگر پابندی عائد کر سکتی ہے۔ چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی جنگ پہلے سے جاری ہے اور دونوں ایک دوسرے کی مصنوعات کے ٹیرف میں اضافہ کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ کورونا وائرس، انسانی حقوق کے معاملے اور ہانگ کانگ کی خودمختاری کے مسئلے پر بھی دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہت کشیدگی پائی جا رہی ہے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ”پوری دنیا کورونا وائرس کو جھیل رہی ہے۔ 186ملک اس سے متاثر ہو رہے ہیں اور چین اس معاملے پر پردہ ڈالتا آ رہا ہے۔ جو کچھ چل رہا ہے، ہم اس پر خوش نہیں ہیں۔“

مزید :

بین الاقوامی -