خاتون نے 15 برس تک اپنی دادی کی لاش اپنے فریزر میں چھپائے رکھی، اس حرکت کی انتہائی افسوسناک وجہ بھی سامنے آگئی

خاتون نے 15 برس تک اپنی دادی کی لاش اپنے فریزر میں چھپائے رکھی، اس حرکت کی ...
خاتون نے 15 برس تک اپنی دادی کی لاش اپنے فریزر میں چھپائے رکھی، اس حرکت کی انتہائی افسوسناک وجہ بھی سامنے آگئی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک خاتون نے 15سال تک اپنی دادی کی لاش گھر کے فریزر میں چھپا ئے رکھی جس کی وجہ ایسی افسوسناک تھی کہ ہر سننے والا اس لالچی عورت پر دو حرف بھیجے بغیر نہ رہ سکے گا۔ میل آن لائن کے مطابق اس 61سالہ خاتون کا نام سنتھیا کیرولین بلیک ہے جو امریکی ریاست پنسلوانیا کی رہائشی ہے۔ اس نے اپنی دادی کی لاش اس لیے سالوں تک فریزر میں چھپائے رکھی تاکہ اس کی سوشل سکیورٹی کی رقم لیتی رہے۔

رپورٹ کے مطابق اگر سنتھیا کی دادی گلینورا ڈیلاہے کی موت 2004ءمیں 97سال کی عمر میں ہوئی تھی۔ تب سے اس کی لاش سنتھیا نے گھر کے فریزر میں ڈال رکھی تھی جو 2019ءمیں پولیس نے برآمد کی۔ لاش کو کچرے کے لیے استعمال ہونے والے بیگز میں ڈال کر فریزر میں رکھا گیا تھا۔ لاش کی برآمدگی کے بعد 15ماہ سے پولیس تحقیقات کر رہی تھی اور گزشتہ روز بالآخر اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق سنتھیا ان 15 سالوں میں اپنی دادی کی سوشل سکیورٹی اور دیگر حکومتی مراعات کی مد میں 1لاکھ 86ہزار ڈالر لے چکی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -