دو منہ کے ساتھ پیدا ہونے والی نومولود بچی، دیکھنے والوں کو یقین نہ آئے

دو منہ کے ساتھ پیدا ہونے والی نومولود بچی، دیکھنے والوں کو یقین نہ آئے
دو منہ کے ساتھ پیدا ہونے والی نومولود بچی، دیکھنے والوں کو یقین نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں دو منہ کے ساتھ ایک بچی کی پیدائش کا ایسا محیرالعقول واقعہ پیش آیا ہے کہ سن کریقین نہ آئے۔ میل آن لائن کے مطابق اس بچی کی پیدائش ساﺅتھ کیرولائنا کے شہر چارلیسٹن میں6ماہ قبل ہوئی ہے جس کے چہرے پر ایک کی بجائے دو منہ تھے۔ دوسرا منہ بچی کی ٹھوڑی کے ایک طرف بنا ہوا تھا جس کا سائز 0.8انچ تھا اور چھوٹے سے منہ میں ہونٹ، دانت اور زبان بھی بنی ہوئی تھی اور اس سے تھوک بہتی رہتی تھی۔
رپورٹ کے مطابق 6ماہ کی اس بچی کا گزشتہ روز آپریشن کیا گیا اور ڈاکٹروں نے اس کا اضافی منہ کاٹ کر جسم سے الگ کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ بچی ’ڈپروسوپس‘ (Diprosopus) نامی انتہائی نایاب بیماری کا شکار تھی۔ یہ بیماری ماں کے پیٹ میں پرورش پاتے بچوں کو لاحق ہوتی ہیں اور ان کے چہرے کے اعضاءایک کی بجائے دو بن جاتے ہیں۔ تاہم یہ بیماری شاذ ہی کسی کو لاحق ہوتی ہے۔ 1900ءکے بعد 120سال کے عرصے میںیہ بیماری صرف 35بچوں کو لاحق ہوئی۔ڈاکٹروں کے مطابق بچی کے اضافی منہ کا اس کے اصل منہ سے کوئی تعلق نہیں تھا اور اب بچی بالکل صحت مند ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -