مردوں کو خواتین میں دراصل کیا چاہیے ہوتا ہے؟ جوابات جان کر آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے

مردوں کو خواتین میں دراصل کیا چاہیے ہوتا ہے؟ جوابات جان کر آپ کی بھی حیرت کی ...
مردوں کو خواتین میں دراصل کیا چاہیے ہوتا ہے؟ جوابات جان کر آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) عام طور پر کہا جاتا ہے کہ مرد خواتین میں سب سے زیادہ خوبصورتی کو ترجیح دیتے ہیں لیکن اب ایک آسٹریلوی ماہر نے اس کے برعکس ایسا انکشاف کر ڈالا ہے کہ سن کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی۔ میل آن لائن کے مطابق آسٹریلوی شہر پرتھ کی رہائشی ریلیشن شپ ایکسپرٹ لواینی وارڈ کا کہنا ہے کہ مرد طویل تعلق کے لیے ایسی خاتون کو پسند کرتے ہیں جو ایماندار، خوداعتماد اور ہنس مکھ ہو۔ اس کے علاوہ مرد خاتون میں ملنساری، شکرگزاری اور وفاداری کی خصوصیات بھی دیکھتے ہیں۔

لواینی وارڈ نے یہ نتیجہ فیس بک پر کیے گئے ایک سروے کے نتائج سے اخذ کیا۔ اس نے فیس بک پر ایک پول میں مردوں سے اس بابت سوال پوچھا جس کے جواب میں سب سے زیادہ 21.3فیصد مردوں نے کہا کہ وہ عورت میں ایمانداری دیکھتے ہیں۔ دوسرے نمبر پر 20فیصد مردوں نے کہا کہ وہ خاتون میں خوداعتمادی کو پسند کرتے ہیں۔ تیسرے نمبر پرخوش مزاجی، چوتھے نمبر پر شکرگزاری ، ملنساری اور مثبت سوچ اور پانچویں نمبر پروفاداری کی خصوصیت کو مردوں نے ترجیح دی۔ظاہری شکل و صورت میں سب سے زیادہ مردوں نے کہا کہ وہ سب سے پہلے خاتون کی آنکھیں دیکھتے ہیں۔ دوسرے نمبر پر مسکراہٹ، تیسرے نمبر پر کولہے، چوتھے نمبر پر چھاتی اور پانچویں نمبر پر مردوں نے کہا کہ وہ خاتون کی ٹانگیں دیکھ کر پسند نا پسند کا تعین کرتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -