دنیا کے سب سے عمر رسیدہ شخص کی موت ہوگئی

دنیا کے سب سے عمر رسیدہ شخص کی موت ہوگئی
دنیا کے سب سے عمر رسیدہ شخص کی موت ہوگئی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے طویل العمر ترین شخص کی 112سال کی عمر میں موت ہو گئی۔ میل آن لائن کے مطابق اس شخص کا نام باب ویگھٹن تھا جو برطانوی علاقے ہیمپشائر کا رہائشی تھی۔ اس نے رواں سال فروری میں جاپان کے طویل العمر ترین شخص چیتیتسو واتانابے کی موت کے بعد دنیا کے طویل العمر ترین شخص کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق باب کو اس کی حالیہ 112ویں سالگرہ پر ملکہ برطانیہ کی طرف سے برتھ ڈے کارڈ بھیجا گیا تھا جو اس نے واپس کر دیا۔ باب کا کہنا تھا کہ ”ملکہ کا یہ اقدام عوام کے ٹیکس سے حاصل ہونے والی رقم کا زیاں ہے۔ لوگوں کی رقم ایسے کاموں پر ضائع نہیں کرنی چاہیے۔“ایک حالیہ انٹرویو میں باب سے سوال پوچھا گیا کہ اس کی زندگی کا وہ کون سال لمحہ تھا جو وہ چاہتے ہیں کہ دوبارہ آئے تو ان کا کہنا تھا کہ ”وہ لمحہ جب میری اپنی بیوی اگنیس سے پہلی ملاقات ہوئی تھی۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ وقت ایک بار پھر واپس آئے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -