خاتون نے گندا مائیکرو ویو اوون منٹوں میں صاف کرنے کا انتہائی آسان طریقہ بتادیا، انٹرنیٹ پر دھوم مچ گئی

خاتون نے گندا مائیکرو ویو اوون منٹوں میں صاف کرنے کا انتہائی آسان طریقہ ...
خاتون نے گندا مائیکرو ویو اوون منٹوں میں صاف کرنے کا انتہائی آسان طریقہ بتادیا، انٹرنیٹ پر دھوم مچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکروویو اوون ہر گھر کے کچن میں موجود ہوتا ہے مگر اسے صاف کرنا جان جوکھوں کا کام ہے تاہم اب ایک خاتون نے ٹک ٹاک پر منٹوں میں مائیکروویو اوون صاف کرنے کا ایسا انتہائی آسان طریقہ بتا دیا ہے کہ ایپلی کیشن پر اس کی ویڈیو کی دھوم مچ گئی۔ دی مرر کے مطابق خاتون اس ویڈیو میں طریقہ بتاتے ہوئے کہتی ہے کہ ایک کپ پانی میں ایک چمچ ڈش واشنگ ڈٹرجنٹ ملاکر حل کر لیں۔
یہ آمیزہ ایک چھوٹے سے جگ میں ڈالیں اور جگ کو مائیکروویو اوون میں ڈال کر اسے 4منٹ کے لیے چلا دیں۔ چار منٹ تک اس آمیزے کو مائیکرو ویو میں گرم کرنے کے بعد جگ باہر نکال لیں اور کپڑے سے اوون کو نرمی سے صاف کریں۔ آپ دیکھیں گے کہ اوون محض کپڑا پھیرنے سے چمکنے لگے گا۔ خاتون ویڈیو میں بتاتی ہے کہ اس پانی سے نکلنے والی بھاپ مائیکروویو اون میں لگے میل کچیل کو نرم کر دے گی جو صرف کپڑا پھیرنے سے صاف ہو جائے گا اور آپ کو رگڑنے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -