دنیا کا وہ واحد میکڈونلڈز جو کئی سالوں سے قائم ہے اور وہاں بڑے بڑے ستارے ہیں لیکن اس میں آج تک ایک برگر بھی نہیں بنایا گیا، وجہ بھی انتہائی دلچسپ

دنیا کا وہ واحد میکڈونلڈز جو کئی سالوں سے قائم ہے اور وہاں بڑے بڑے ستارے ہیں ...
دنیا کا وہ واحد میکڈونلڈز جو کئی سالوں سے قائم ہے اور وہاں بڑے بڑے ستارے ہیں لیکن اس میں آج تک ایک برگر بھی نہیں بنایا گیا، وجہ بھی انتہائی دلچسپ

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مکڈونلڈز پر دنیا بھر میں لوگوں کا رش ہوتا ہے کہ لوگ ان کے کھانے پسند کرتے ہیں لیکن آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ امریکہ میں مکڈونلڈز کی ایک ایسی برانچ ہے جو کئی سالوں سے قائم ہے اور وہاں بڑے بڑے فلمی ستارے جاتے ہیں لیکن آج تک اس برانچ میں ایک برگر تک نہیں بنایا گیا۔ ویب سائٹ roadsideamerica.com کے مطابق یہ مکڈونلڈزکیلیفورنیا کے انڈسٹریل ایریا میں ہے جو دراصل مکڈونلڈز کے ٹی وی اشتہارات اور فلموں کی شوٹنگ کے لیے بنایا گیا ہے۔

یہاں دراصل ایک نہیں بلکہ دو مکڈونلڈز ہیں۔ ان میں سے ایک دیہی علاقوں کے مکڈونلڈز جیسا ہے اور دوسرا شہروں میں دیکھے جانے والے مکڈونلڈز جیسا۔ اب تک ان دونوں مکڈونلڈز میں کئی ٹی وی سیریز، فلموں اور اشتہارات کی شوٹنگ ہو چکی ہے اور بڑے بڑے ستارے یہاں آ چکے ہیں لیکن یہاں کبھی ایک برگر تک نہیں بنایا گیا۔ یہاں فلمی ستارے جو برگر اور دیگر اشیاءکھاتے ہیں وہ مکڈونلڈز کی دیگر برانچز سے لائے جاتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -