چین کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت،ایسے ملک نے مذمتی بیان جاری کر دیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے یقین کرنا ہی مشکل ہو جائے گا

چین کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت،ایسے ملک نے مذمتی بیان جاری کر دیا ...
چین کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت،ایسے ملک نے مذمتی بیان جاری کر دیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے یقین کرنا ہی مشکل ہو جائے گا

  

ہوانا(ڈیلی پاکستان آن لائن)کیوباکی حکومت نےامریکی انتظامیہ کی جانب سےچین کےاندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی مذمت کی ہےاورچین کی جانب سےقومی سلامتی کومضبوط کرنےکےفیصلےکی مکمل حمایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیوباکےوزیرخارجہ برونوروڈریگوزنےمائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پراپنے ٹویٹر پیغام میں کہاہےکہ کیوباچین کےاندرونی معاملات میں مداخلت کی مذمت اور اپنےتمام شہریوں کی بہتری یقینی بنانےکےحق کی حمایت کرتاہے۔انہوں نےٹویٹ میں مزیدکہاکہ ہم چین کی جانب سےاپنی ترقی کےاستحکام،نوول کروناوائرس سےصحت یاب ہونے،اداروں کو مضبوط کرنےاورپورے ملک میں قومی سلامتی اور قانونی حیثیت کاخیرمقدم کرتے ہیں۔گذشتہ روز چین کی 13 ویں قو می عوامی کا نگر یس کے ار کان نیہا نگ کا نگ سے متعلق قو می سلا متی کی قا نون سا زی با رے بھا ری اکثر یت سے ووٹ دیا تھا۔گذشتہ روز ہی ہا نگ کا نگ خصو صی انتظا می علا قہ میں چینی وزارت خا رجہ کےکمشنردفترنےکہاکہ وہ اس سےقبل امر یکی سیکر ٹری خا رجہ ما ئیک پو مپیوکےبیان کی سختی سےمخا لفت کر تےہیں اوراسےمسترد کرتےہیں جس میں الزام عائدکیاگیاتھاکہ قو می سلا متی بارے قانونی سازی ہا نگ کا نگ کی خود مختاری اور آ زادی کوکمزور کر ے گی۔

مزید :

بین الاقوامی -