کیا یکم جون سے سکول کھلنے جارہے ہیں؟ حکومت نے اعلان کردیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ یکم جون سے صوبے میں تعلیمی سرگرمیاں بحال نہیں ہوں گی۔
یکم جون سے سکول نہ کھولے جانے کے حوالے سے حکومت سندھ کے اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون سے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے نہیں کھولے جائیں گے، 12 مئی کو سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں یکم جون کے بعد بھی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔