کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تدفین کس طرح کی جائے؟حکومت نے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تدفین سے متعلق ایک نیا ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزانے کہا ہے کہ چونکہ اب تک اس بات ثبوت نہیں ملے کہ لاش سے زندہ انسانوں میں وائرس منتقل ہوسکتا ہے اس لیے کووڈ 19 سے مرنے والوں کی تدفین کے ہدایت نامے میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔میت کو ہینڈل کرنے میں ذاتی تحفظ کا خیال رکھیں، جس میں ماسک، گاو¿ن اور دستانے پہنیں۔میت کو زیادہ چھوئیں مت۔میت کو غسل دینے میں کوئی ممانعت نہیں۔ اس کے لیے ذاتی تحفظ کا خیال رکھا جائے۔پانی کے چھینٹوں سے بچنے کے لیے چشمے استعمال کریں۔میت کو کفن پہنانے کی بھی کوئی ممانعت نہیں۔میت کو قبرستان لے جانے کے لیے احتیاط کریں، جو لوگ قبر میں میت اتاریں وہ ماسک اور حفاظتی کٹس لازمی پہنیں۔جنازہ پڑھنے کے دوران سماجی دور کا خیال رکھیں۔ مختصر جنازے رکھیں۔ گھر کے قریبی خاندان کے افراد کو جنازے میں جانے کی ممانعت نہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ بعض مقامات پر انتظامیہ نے لاش تحویل میں لے لی اور خاندان والوں کو بھی ہاتھ نہیں لگانے دیا۔ اگرچہ حکومت کی جانب سے ایسا پہلے بھی نہیں کہا گیا اگر کہیں ہوا ہے تو غلط تھا۔