نواز شریف کی غلام احمد بلور کو کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے پر مبارکباد لیکن اے این پی رہنماءنے جب سابق وزیراعظم کی صحت کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کیا کہا؟

نواز شریف کی غلام احمد بلور کو کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے پر مبارکباد لیکن اے ...
نواز شریف کی غلام احمد بلور کو کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے پر مبارکباد لیکن اے این پی رہنماءنے جب سابق وزیراعظم کی صحت کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کیا کہا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) رہنماءغلام احمد بلور سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے پر مبارکباد پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے اے این پی رہنماءغلام احمد بلور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ غلام احمد بلور نے کہا کہ میں نے نواز شریف کی خیریت بھی دریافت کی جس پر انہوں نے اپنی صحت کے حوالے سے دعا کرنے کو کہا۔
واضح رہے کہ اے این پی رہنماءغلام احمد بلور کا چند روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرتے ہوئے علاج شروع کیا اور اب دوبارہ ٹیسٹ کروایا جو منفی آیا ہے جس پر ان کے حلقہ احباب کی جانب سے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکبادیں پیش کی جا رہی ہیں۔