وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، کیا گفتگو ہوئی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، کیا گفتگو ہوئی؟ تفصیلات سامنے آ ...
وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، کیا گفتگو ہوئی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس ملک کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور عبدالحفیظ شیخ نے معاشی صورتحال پر بریفنگ دی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں شاہ محمود قریشی، عبدالحفیظ شیخ، عبدالرزاق داﺅد اور ڈاکٹر عشرت حسین سمیت سینئر حکام شریک ہوئے جبکہ حماد اظہر نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی جس دوران ملک کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے معاشی صورتحال پر اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے مالی سال کے 9 ماہ میں معاشی اعشاریوں میں بہتری سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اس دوران حکومتی کارکردگی بہتر ہوئی اور خسارہ کم ہوا جبکہ بیرون براہ راست سرمایہ کاری میں اضافہ اور ریونیو کلیکشن میں بھی بہتری آئی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -