سندھ حکومت نے تین سالوں میں۔۔۔۔ڈاکٹر شہباز گل نےوزیر اعلیٰ مراد علی شاہ پر سنگین الزام عائد کر دیا

سندھ حکومت نے تین سالوں میں۔۔۔۔ڈاکٹر شہباز گل نےوزیر اعلیٰ مراد علی شاہ پر ...
سندھ حکومت نے تین سالوں میں۔۔۔۔ڈاکٹر شہباز گل نےوزیر اعلیٰ مراد علی شاہ پر سنگین الزام عائد کر دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ایک بار پھر سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کو نشانے پر لیتے ہوئے سندھ حکومت کی جانب سے اومنی گروپ کو چینی پر دی جانے والی سبسڈی کے حوالے سے ایسے اعداد و شمار پیش کر دیئے ہیں کہ ہر کوئی حیران رہ جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹس کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ 13 مئی کو شوگر انکوائری کمیشن نے وزیراعلی سندھ کو انکوائری کیلئے بلایا لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے اور نہ ہی کوئی جواب دیا، کمیشن نے وزیر اعلی سندھ سے 4 ارب سے زائد کی سبسڈی کے بارے میں سوال کرنے تھے۔ عوام کو لوٹ کر شوگر مل بناو،عوام کے پیسے سے اسےچلاؤ پھرمہنگائی کی صورت انکومزیدلوٹو۔ڈاکٹر شہباز گل کاکہناتھاکہ سندھ حکومت نے اومنی گروپ کو 901.02 ملین کی سبسڈی دی جو کہ تقریبا 9 ارب روپے سے زائد کی رقم بنتی ہے،اومنی گروپ کی آٹھ شوگر ملز نے یہ سبسڈی 2015 سے 2018 کے دورانیہ میں لی،سال2015میں476.47ملین روپےاورسال2017میں424.56ملین روپے کی سبسڈی دی،اس کا جواب دیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -