پاکستان کا وہ ضلع جہاں سے ٹڈی دل کا خاتمہ کردیا گیا

پاکستان کا وہ ضلع جہاں سے ٹڈی دل کا خاتمہ کردیا گیا
پاکستان کا وہ ضلع جہاں سے ٹڈی دل کا خاتمہ کردیا گیا

  

جھنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن )جھنگ میں ضلعی انتظامیہ نے کامیاب آپریشن کے بعد فصلوں کو نقصان پہنچانے والی ٹڈی دل کا خاتمہ کردیا۔تفصیل کے مطابق پاکستان کوگزشتہ ایک سال سے ٹڈ ی دل کے حملوں کا سامنا ہے اور پنجاب کو چھ ماہ سے یہ مسئلہ در پیش ہے ۔

ایران سے پاکستان آنے والی اس ٹڈی دل نے کپاس،گندم،مکئی،چنااور چارے سمیت دیگر فصلوں کو نقصان پہنچا یا ہے۔جھنگ میں ضلعی انتظامیہ نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے کامیاب آپریشن کیا ہے جس کے باعث ضلع بھر سے ٹڈی دل کا خاتمہ ہو گیاہے۔

جھنگ میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کارروائی میں 400افراد نے حصہ لیا اور مختلف طریقوں سے سپرے کر کے 37ہزار 908ایکڑ زمین کو ٹڈی دل سے پاک کیا ہے ۔اس دوران فوڈ سیکیورٹی کے رسک کو کم کرنے کے لیے 5ہزار619لیٹر کیڑے مار دوائی کا استعمال کیا گیا۔اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے حکومت نے تمام ممکنہ اقدامات کیے ہیں اور مختلف فصلوں کو ٹڈی دل کے حملوں سے بچانے کے لیے خصوصی طور پر سہولیات فراہم کی ہیں۔

۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔۔۔۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -جھنگ -