کورونا وائرس کے باعث معروف انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو اب تک کتنا نقصان ہو چکا ہے؟ جان کر ہی آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

کورونا وائرس کے باعث معروف انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو اب تک کتنا ...
کورونا وائرس کے باعث معروف انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو اب تک کتنا نقصان ہو چکا ہے؟ جان کر ہی آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب انہیں اب تک 2 کروڑ 80 لاکھ پاؤنڈ کا نقصان ہوچکا ہے اور اس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلش پریمیر لیگ کے کلب 142سال پرانے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے تیسری سہ ماہی کے نتائج افشا کئے جس میں بڑے پیمانے پر نقصان ظاہر کئے گئے اور آئندہ سہ ماہی میں مزید بڑے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

کلب کے مالیاتی معاملات کے سربراہ کلف میٹی نے کہا کہ اگر انگلش پریمیر لیگ کا سیزن مکمل ہو گیا تو بھی ٹی وی ریونیو کی مد میں 2 کروڑ پاؤنڈ کا نقصان ہو گا جبکہ مارچ کے تین ہفتوں میں کلب کے 9 میچ ملتوی ہونے سے کلب کو اضافی 80 لاکھ پاؤنڈ کا نقصان ہوا۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مانچسٹر یونائیٹڈ کے کل 11 میچ ملتوی ہوئے ہیں۔

میٹی نے کہا کہ وبا کی وجہ سے یوروپا لیگ اور ایف اے کپ کے میچ ملتوی ہونے کی وجہ سے سپانسرشپ کی مد میں بھی کلب کو مالی خسارہ ہوا جبکہ اولڈ ٹریفورڈ میں کلب کا سٹور بند ہونے سے ریٹیل سیل پر بھی فرق پڑا۔ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ نقصان میچ والے دن کے رینیو پر پڑا ہے کیونکہ یہ بات صاف ظاہر ہے کہ آنے والے طویل عرصے تک مستقبل میں سٹیڈیم میں میچز تماشائیوں کے بغیر کھیلے جائیں گے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ نے یہ تو واضح نہیں کیا کہ انہیں کورونا وائرس کی وجہ سے مجموعی طور پر کتنا نقصان ہوا ہے اور کتنا متوقع ہے لیکن کلب کے ایگزیکٹو وائس چیئرمین ایڈ وڈ ورڈ نے کہا کہ سب سے زیادہ بوجھ رواں سہ ماہی پر پڑے گا جو 30 جون کو ختم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ تیسری سہ ماہی کے نتائج صرف جزوی نقصان کی جانب اشارہ کر رہے ہیں لیکن سب سے زیادہ اثر رواں سہ ماہی بلکہ ممکنہ طور پر اس کے بعد بھی پڑے گا۔

مزید :

کھیل -کورونا وائرس -