پاک فوج نے بھارت کو زوردار جھٹکا دیدیا، ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا

پاک فوج نے بھارت کو زوردار جھٹکا دیدیا، ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا
پاک فوج نے بھارت کو زوردار جھٹکا دیدیا، ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون کو مار گرایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون کنزلوان سیکٹر سے آیا تھا اور پاکستانی حدود میں 700 میٹر اندر داخل ہوا جسے ایل او سی کے نیکرون سیکٹر میں گرایا گیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی کواڈ کاپٹر (ڈرون) کو مار گرایا تھا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جاسوس ڈرون ایل او سی کے ساتھ رکھ چکری سیکٹر میں گرایا گیا۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ اس اشتعال انگیزی کے دوران بھارتی کواڈ کاپٹر جاسوسی کیلئے پاکستانی حدود میں 650 میٹر تک گھس آیا تھا۔گزشتہ ماہ پاک فوج نے ایل او سی کے سانکھ سیکٹر میں داخل ہونے والے بھارتی ڈرون کو مار گرایا تھا۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال پاک فوج نے بھارت کے 3 ڈرون مار گرائے تھے، اس میں پہلا کواڈ کاپٹر سال کے پہلے دن یعنی یکم جنوری کو باغ سیکٹر میں گرایا گیا تھا۔ایک روز بعد ہی بھارت نے دوبارہ پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جسے پاک فوج نے ناکام بناتے ہوئے ستوال سیکٹر میں جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -