حکومت لاک ڈاون سے متعلق فیصلہ کب کرے گی؟بڑی خبر آگئی

حکومت لاک ڈاون سے متعلق فیصلہ کب کرے گی؟بڑی خبر آگئی
حکومت لاک ڈاون سے متعلق فیصلہ کب کرے گی؟بڑی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے 31 مئی اتوار کو قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا، جس میں لاک ڈاو¿ن میں نرمی یا سختی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔عید الفطر سے قبل لاک ڈاو¿ن میں کی گئی نرمی جاری رکھنی ہے یا یکم جون سے اس میں مزید سختی کی جائے گی؟، اس حوالے سے فیصلہ کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے 31 مئی کو قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا، جس میں وفاقی وزرا، وزرائے اعلیٰ، عسکری اور این ڈی ایم اے حکام شریک ہوں گے۔اجلاس میں ٹرین سروس مزید فعال کرنے پر مشاورت کی جائے گی جبکہ پنجاب کی صبح کے وقت پارکس کھولنے، مری اور گلیات کے سیاحتی مقامات پر ہوٹلز کھولنے کی تجاویز پر بھی غور ہوگا۔قومی رابطہ کمیٹی میں ایس او پیز کے ساتھ ریسٹورنٹس کھولنے پر بھی غور کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -