قومی تعمیر اور معاشرتی اقدار کے فروغ کیلئے میڈیا کا کردار اہم،عارف علوی

قومی تعمیر اور معاشرتی اقدار کے فروغ کیلئے میڈیا کا کردار اہم،عارف علوی

  

اسلام آباد (آن لائن) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ قومی تعمیر اور معاشرتی اقدار کے فروغ کیلئے میڈیا کا کردار اہم ہے، معاشرتی مسائل اجاگر کرنے کیلئے میڈیا اپنا کردار ادا کرے۔ جمعرات کو ایوان صدر میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سیّد شبلی فراز اور وزیراعظم کے معاون خصوصی لیفٹیننٹ جنرل (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

(ر) عاصم سلیم باجوہ نے یہاں ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ قومی تعمیر اور معاشرتی اقدار کے فروغ کیلئے میڈیا کا کردار انتہائی ضروری ہے، صحت، تعلیم اور خواتین کے وراثت کے حقوق جیسے معاشرتی امور بارے شعور اجاگر کرنے میں بھی میڈیا کا کردار اہم ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ معاشرتی مسائل پر عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے میڈیا اپنا کردار ادا کرے، سوشل میڈیا تبدیلی کا اہم عنصر ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ سوشل میڈیا کو معاشرے میں قومی جذبے اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

میڈیا کا کردار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -