وفاقی وزیر  نے نیب کے خلاف قانون لانے کا عندیہ دیدیا

وفاقی وزیر  نے نیب کے خلاف قانون لانے کا عندیہ دیدیا
وفاقی وزیر  نے نیب کے خلاف قانون لانے کا عندیہ دیدیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا ہے کہ نیب کے خوف سے سرمایہ کاری رکی ہوئی ہے ،نیب سے سرکاری افسران اور کاروباری افراد کو تحفظ دینے کیلئے قانون لائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسد عمر کا کہنا تھا کہ سالانہ منصوبہ بندی کمیٹی نے آئندہ مالی سال کیلئے  4.8 فیصد گروتھ ریٹ کی منظوری دیدی ہے۔ آئندہ مالی سال کیلئے 900 ارب ترقیاتی بجٹ رکھا جائے گا۔ گزشتہ سال کپاس کی فصل بہت بری طرح متاثر ہوئی، اس سال کپاس کیلئے بہتر بیج فراہمی کے اقدامات کیے ہیں اور عالمی منڈی میں کپاس کی قیمت بہتر ہے۔ ساڑھے دس ملین کپاس کی بیل اگلے سال کا تخمینہ ہے،پولٹری کی صنعت کورونا بندشوں کے باعث شدید متاثر ہوئی، پولٹری اگلے سال نارمل ہوگا۔

وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ  انڈسٹریل پیکج کا بہت اچھا رسپانس ملا، بجلی کی صنعتی کھپت میں 15 فیصد اضافہ ہوا۔ گیس کی ڈرلنگ ایکٹویٹی جاری رہیگی، کوئلے کی پروڈکشن میں بھی اگلے سال اضافہ نظر آئیگا۔

مزید :

قومی -