ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟
 ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 جو لوگ اپنے کسی بھی مسئلے کو لے کر سخت پریشان ہیں۔ وہ ان شاءاللہ اب جلد ہی اس سے نجات پا لیں گے اور جو سلسلہ ختم تھا۔ اب دوبارہ چل پڑے گا، فکر نہ کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 ذمہ داری کم ہو سکتی ہے اور اولاد کے جس مسئلے کی وجہ سے پریشان تھے۔ وہ بھی حل ہوتا محسوس ہو رہا ہے۔ اللہ نے چاہا تو پرانی سے پرانی بیماری بھی بھاگ جائے گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 رقم کسی غیبی انداز سے آتی محسوس ہو رہی ہے۔ فی الحال تو آپ کا مسئلہ حل ہوگا اور جو کام میں رکاوٹیں آ رہی تھیں، وہ بھی اب ان شاءاللہ جلد ختم ہونے والی ہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 آپ فکر مند ہوں اپنے سارے معاملات کو سپرد اللہ کریں اور حسبنا اللہ و نعیم الوکیل 450مرتبہ روزانہ پڑھ لیا کریں۔ ان شاءاللہ غیب سے مدد ملنا شروع ہو جائے گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 اصل اور حقیقت کو جاننے کی کوشش کریں۔ آپ دوسروں کی باتوں میں آکر غلط جانب قدم نہ اٹھا لیں۔ آج کچھ فیصلے شاید مشکل لگیں مگر کرنے کی اشد ضرورت بھی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 ضرورت کے تحت رقم کا حصول ممکن ہوگا۔ جہاں کافی دنوں سے کشیدگی چل رہی تھی۔ وہاں نمایاں کمی واقع ہو گی۔ انجان جگہ سے مدد آتی محسوس ہوتی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 جادو ٹونہ وغیرہ یا بندش نہیں ہے۔ قدرتی رکاوٹ چل رہی تھی۔ جو ان شاءاللہ اب دور ہونا شروع ہو رہی ہے۔ آپ جلد ہی تمام تر بہتر حالات کی طرف واپس جائیں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 نوکری کے حوالے سے اگلے دو دن بعد اچھی خبر آ سکتی ہے۔ ابھی صبر کریں۔ آج بہرحال گھر کے حوالے سے پیش رفت ہوگی۔ وراثتی امور خاص طور پر آپ سامنے آ سکتے ہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 لاکھ پریشانیاں تنگ کر لیں۔ میرے اللہ نے چاہا تو آپ کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ اس وقت مشتری شمس اور عطارد کا ملاپ بڑی شاندار صورت حال بنا رہا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 ان معاملات کو دوبارہ دیکھیں جن میں آپ مالی طور پر پریشان ہیں۔ اللہ سے بڑی امید ہے کہ اب ذرا سی کوشش سے یہ سلسلہ بڑا ہی اچھا ہو جانے کی امید ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 لالچی لوگ ان دنوں قریب ہیں۔ ذرا خیال رکھیں اور اپنے مال و عزت کی حفاظت لازمی کریں۔ آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ اس حوالے سے کس قدر ناک وقت ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 کچھ فیصلے کرنے کا وقت ہے۔ اب آپ کو آپ کا حق چاہیے۔ مناسب وقت ہے قدم اٹھا لینا چاہیے۔ امید ہے مستقبل کے حوالے سے خود ہی بہت بہتری حاصل کر سکیں گے۔ 

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -