مردان میں پولیس پر فائرنگ، ایک اہلکار جاں بحق

مردان میں پولیس پر فائرنگ، ایک اہلکار جاں بحق
مردان میں پولیس پر فائرنگ، ایک اہلکار جاں بحق
سورس: File

  

مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مردان میں پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ اسی دوران نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین اہلکار اور ایک راہ گیر بچی زخمی ہوگئی۔ پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔ فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا تاہم ایک پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -مردان -