کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اتنا جرمانہ کہ جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اتنا جرمانہ کہ جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اتنا جرمانہ کہ جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی

  

جکارتہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )انڈونیشیا کی حکومت نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر معروف مذہبی رہنما رزاق شہاب کو دو کروڑ  جرمانہ اور آٹھ ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس نومبر میں سعودی عرب سے خود ساختہ جلاوطنی ختم کرکے انڈونیشیا پہنچنے والے مقامی مذہبی رہنما رزاق شہاب کو کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بڑے بڑے اجتماعات منعقد کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ 

رزاق شہاب جب انڈونیشیا پہنچے تو ان کے ہزاروں عقیدت مند انہیں ایئرپورٹ سے آبائی گھر جلوس کی شکل میں لیکر آئے تھے۔ بعد ازاں بیٹی کی شادی میں بھی رزاق شہاب نے بڑا اجتماع منعقد کیا تھا۔مذہبی بورڈنگ سکول کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر جا رہے تھے تو انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -